31.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھارت جن لڑاکا طیاروں پر اترا رہا تھا پاک فوج کے شاہینوں...

بھارت جن لڑاکا طیاروں پر اترا رہا تھا پاک فوج کے شاہینوں نے چند منٹوں میں ان کو شعلوں میں بدل دیا، حاجی رسول بخش چانڈیو

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما ایم این اے حاجی رسول بخش چانڈیو نے پاک فوج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جن لڑاکا طیاروں پر اترا رہا تھا پاک فوج کے شاہینوں نے چند منٹوں میں ان کو شعلوں میں بدل دیا اور اب عالمی میڈیا نے بھی اس کا اعتراف کر لیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کا ہربچہ ملک کے دفاع کے لیے دشمن کا مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کا غرور توڑ دیا ہے، اب آگے بڑھنے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کو پاکستان کی کمزوری سمجھا گیا لیکن پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اس لیے اس نے ہر اس چیز کی پیشکش کی جو ایک ذمہ دار ملک کرتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان چاہتا تو اس سے پہلے بھارت پر حملے کے کئی مواقع موجود تھے جن میں جعفر ایکسپریس اور سمجھوتہ ایکسپریس اور دہشت گردی کی ہر کارروائی پر پاکستان حملہ کر سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جو اپنے ہی اداروں کی ناکامی کی وجہ سے دوسرے ملک پر حملہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس سے اندازہ لگانا چاہیے کہ بھارت خطے اور پوری دنیا کے لیے کتنا خطرہ بن چکا ہے۔ حاجی رسول بخش چانڈیو نے کہا کہ مودی اور بھارت کی دوسری قیادت کب تک اپنی عوام سے جھوٹ بولتی رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594159

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں