24.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںبھارت خطے میں دہشت گردی پھیلانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پاکستان...

بھارت خطے میں دہشت گردی پھیلانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پاکستان کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی پھیلانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ جمعرات کوایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی منصوبہ بندی کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی سے گلگت بلتستان تک ہائی الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے ناکارہ تنظیموں کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے پیدا کردہ مسئلے کو اٹھانے کے لیے متعلقہ بین الاقوامی فورم سے رجوع کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں کسان جموں و کشمیر سے پاکستان کو بہنے والے پانی پر انحصار کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587396

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں