بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے بھارت ری پبلک ڈے مناتا ہے،مشعال ملک

65
مشعال ملک
انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اصول ہماری مذہبی، ثقافتی، سماجی اور سیاسی اقدار میں پیوست ہیں،مشعال ملک

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی): حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے بھارت نام نہاد’’ ری پبلک ڈے‘‘ منا رہا ہے،بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے یہ دن مناتا ہے،بھارتی فوج گزشتہ 75 سالوں سے پوری کشمیری قوم کو خون میں نہلا رہی ہے۔

بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ جمہوریت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔جموں و کشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں تعینات بھارتی فوج کشمیریوں کے جسموں کو گولیوں سے چھلنی کر رہے ہیں۔بھارتی فوج سے کشمیری خواتین کی عزت تک محفوظ نہیں،بھارتی فوج کشمیریوں کے گھروں کو آگ لگا رہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج سے ننھے معصوم کشمیری بھی محفوظ نہیں،بھارتی حکومت نے سیاسی جہدوجہد پر کشمیری رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنا رکھے ہیں۔دس لاکھ فوج کے ساتھ بھارتی حکومت نے پچاس لاکھ ہندوستانیوں کو بھی کشمیری شناخت دے دی۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں پر پچاس لاکھ ہندؤں کو بھی مسلط کر دیا گیا،مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی کالونی بن چکا ہے۔

دنیا بھارت کی نام نہاد جمہوریت کی پٹی اپنی آنکھوں سے ہٹائے اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم جبر کو دیکھے ۔