اسلام آباد ۔30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الاصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد غیر ملکی پیسہ لیکر امن تباہ کر رہے ہیں اور جنرل راحیل شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پشت پناہی اور بھرپور سپورٹ سے آپریش ضرب عضب کو کامیاب اور ملک میں قیام امن کو یقینی بنایا ہے ۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری فوج نے دنیا کے سامنے ثابت کر دیا ہے کہ پاک فوج بہادر اور شیر جوانوں کی فوج ہے