بھارت سٹریٹیجک ذخائر کیلئے ایران سے 60 لاکھ بیرل خام تیل خریدے گا

122

نئی دہلی ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) بھارت سٹریٹیجک ذخائر کیلئے ایران سے 60 لاکھ بیرل خام تیل خریدے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت صنعت کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اپنے اسٹریٹیجک ذخائر کے لیے ایران سے 60 لاکھ بیرل خام تیل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیل کی خریداری سے متعلق مذاکرات تجارتی وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ پریس ٹی وی کے مطابق بھارت منگلور میں واقع زیر زمین اسٹریٹیجک ذخائر کو بھرنے کے لیے آئندہ دو ماہ کے دوران ایران سے 60 لاکھ بیرل تیل خریدے گا