بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے حسن ابدال میں مصروف دن گزارا

213

حسن ابدال۔ 13 اپریل (اے پی پی):بھارت سے آئے ہوئے 2668 سکھ یاتریوں کو پولیس سیکور ٹی میں گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا گیا۔ چار سو کے قریب سکھ یاتری سلام کرنے کیلئے ولی قندہاری پر گئے۔پولیس،ایلیٹ فورس اور محکمہ اوقاف کے اہلکار ان کے ساتھ گئے ۔سکھ یاتریوں کی ولی قندہاری روانگی کے وقت اے ایس پی سندس اسحق،ڈی ایس پی حسن ابدال سید کاظم شاہ اس عمل کی نگرانی کرتے رہے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے بھی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا اور اپنے عملہ کو ہدایت کی ہے کہ تمام ملازمین اپنے فرائض منصبی تندہی سے انجام دیں ۔

سکھ یاتریوں کی عزت و تکریم بہت ضروری ہے سکھ یاتریوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرکار نے سیکورٹی اور رہائش کے بہت اعلیٰ انتظامات کئے ہیں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اپنے ہی گھر میں ہیں کھانے کا بہت بھی اچھا ہے دونوں حکومتوں کا چاہیے کہ ویزا کی پابندی ختم کریں تاکہ ہم لوگ پاکستان آکر اپنی عبادت گاہوں میں سلام کر سکیں اور مسلمان بھارت جاسکیں اور اولیا اللہ کے مزار پر جاکر عبادت کر سکیں سکھ یاتریوں نے کہا کہ گوردوارہ پنجہ صاحب کے اندر وائی فائی کے سہولت بہت ضروری ہے تاکہ ہم اپنے پیاروں کو اپنے مقدس مقامات دکھا سکیں اور ان سے بات چیت کر سکیں ۔

اے پی ایس سندس اسحق نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیساکھی میلہ سکھوں کے لئے بہت اہمیت کا حامل تہوار ہے بھارت اور دینا بھر سے سکھ یاتری اس بیساکھی میلہ میں شرکت کے لئے آتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہ جب بھی آئیں انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے اس سال بھی ہم نے انھیں فول پروف سیکورٹی فراہم کی ہے ہم چاہتے ہیں کہ جب سکھ یاتری پاکستان سے واپس جائیں تو مثبت پیغام لیکر جائیں ڈی ایس پی حسن ابدال سید کاظم شاہ نے کہا کہ بیساکھی میلہ میں سکھ یاتریوں کے لئے فول پروف سیکورٹی مہیا کی گئی اب جب یہ جھتے ولی قندہاری پر جارہے ہیں تو نہ صرف ان کے ساتھ سیکورٹی لگائی گئی ہے بلکہ روٹ پر بھی پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ یہ آسانی کے ساتھ اپنی عبادت کر سکیں

آج سکھ یاتریوں نے زیادہ تر وقت گیت گانے،اشنان کرنے اور اپنی مذہبی عبادت میں مصروف گزرا ہے سکھ یاتری نے پالکی کا جلوس بھی نکالا اور اپنی مذہبی رسومات (نگر کیتن)بھرپور انداز میں منایا اور سکھ مذہبی رہنماوں کے ہمراہ گوردوارہ پنجہ صاحب کا چکرلگایا اور اس دوران گیت گاتے رہے قبل ازیں آر پی او ر راولپنڈی خرم شاہ نے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان،ایس پی انوسٹی گیشن اٹک جویریہ محمد جمیل،اے ایس پی سندس اسحق،ڈی ایس پی سید کاظم شاہ کے ہمراہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

ولی وقندہاری سے واپسی پر سکھ یاتریوں نے بتایا کہ ہمیں بابا ولی قندہاری پر جاکر دلی سکون ملا ہے اور ہم کو تمنا بھارت سے لیکر آئے تھے وہ پوری ہوگئی ہے۔