25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھارت شروع دن سے پاکستان کے خلاف سازشیں کرتا آ رہا ہے۔...

بھارت شروع دن سے پاکستان کے خلاف سازشیں کرتا آ رہا ہے۔ شیخ آفتاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ بھارت شروع دن سے پاکستان کے خلاف سازشیں کرتا آ رہا ہے، کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنا اور پلوامہ جیسے فالس فلیگ آپریشنز کے بعد اب پہلگام کا الزام پاکستان پر لگا کر آبی جارحیت کر رہا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مختلف جنگیں مسلط کیں اور ناکام ہوا اور اب پھر ہمیں آزمانا چاہتا ہے

لیکن بھارت کو تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہئے، ہم بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو آنے والا یہاں سے بچ کر نہیں جائے گا، بھارت میں آج بھی لوگ فٹ پاتھ پر سوتے ہیں، انہیں دو وقت کی روٹی، تعلیم میسر نہیں، پہلے اپنے لوگوں کا سوچو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی مہنگائی، غربت ہے، مسائل ہیں، ہمیں سوچنا چاہئے کہ جنگ کی بجائے دونوں ملک اپنے عوام کی فلاح و بہبود کاسوچیں۔ انہوں نے افواج پاکستان، سکیورٹی اداروں کی جرأت کو سلام پیش کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592975

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں