اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہبھارت مقبوضہ خطے میں غیر قانونی طور پرآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم ہتھکنڈےاختیار کر رہا ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بھارت ایک جانب پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہے،دوسری جانب طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پرجھوٹ کا کارخانہ چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین،عالمی برادری اوراقوام متحدہ اس کا نوٹس لیں۔