بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرل پرشہری آبادیوں کو نشانہ بنارہا ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

115

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم غیر ملکی میڈیا نمائندوں کولائن آف کنٹرول کا دورہ کرانے گئے،کیا بھارت آزاد صحافیوں کومقبوضہ کشمیر لیکرجائے گا، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر پیرکوپاکستان آرہے ہیں اور میں ان کے سامنے پاکستان کا م¶قف بیان کروں گا،بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرل پرشہری آبادیوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ جمعرات کو لائن آف کنٹرول پر بین الاقوامی میڈیا کے دورہ کے حوالے سے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا نمائندوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ بہت اہم تھا،ہندوستان کی طرف سے ہمیشہ دوہرامعیار سامنے آیا،پاکستان نے بلایا اورکہا کہ آکر خود دیکھ لیجیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا بھارت انڈیپینڈینٹ صحافیوں کومقبوضہ کشمیر لیکر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت لائن آف کنٹرل پرشہری آبادیوں کو نشانہ بنارہاہے،اقوام متحدہ نے اپنے مبصرین بھی تعینات کیے ہوئے ہیں جبکہ بھارت ان کومحدود رکھتا ہے تاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر پیرکوپاکستان آرہے ہیں،میں ان کے سامنے پاکستان کام¶قف رکھوں گا اور انہیں اس ساری صورتحال سے آگاہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کےساتھ ہم اچھے دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں، ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھا مستقبل چاہتے ہیں ، ہم نے بنگلہ دیش میں نئے سفیرکی تعیناتی بھی کر دی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان ہو، چین ہو نیپال ہو یا بنگلہ دیش ہو، بھارت کے بتدریج اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں ۔ بھارت” ہندتوا ”سوچ کی وجہ سے دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کررہا ہے، ایران نے بھی انڈیاکوچاہ بہار منصوبے سے باہر نکال دیا ہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت سرکار کی پالیسیوں کے باعث ایک سال میں ”شائننگ انڈیا” کے امیج کا بیڑاغرق ہوگیا ہے۔