سرینگر ۔ 30 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہاہے کہ کشمیری عوام کسی ایسے مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس کی کوئی واضح سمت متعین نہ ہو۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے یہ بات سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں سید علی گیلانی کی رہائش گاہ …
بھارت مذاکرات کا ایجنڈہ دوٹوک انداز میں واضح کرے، کشمیری عوام کسی ایسے مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس کی کوئی واضح سمت متعین نہ ہو، مشترکہ حریت قیادت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 30 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہاہے کہ کشمیری عوام کسی ایسے مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس کی کوئی واضح سمت متعین نہ ہو۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے یہ بات سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پرایک ملاقات کے بعد جاری کئے جانے والے بیان میں کہی ۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور وخوض کے علاوہ نام نہاد مذاکرات کے حوالے سے بھارتی رہنماﺅں کے حالیہ بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بیان میں کہاگیا کہ حریت قیادت ہمیشہ تنازعہ کشمیر کے سیاسی حل پر زورددیتی رہی ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ اس حوالے سے تمام فریقےن کے درمیان مذاکرات ہی ایک بہترین راستہ ہے۔








