بھارت مسئلہ کشمیراور اپنی ریاستی دہشت گردی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر جارحیت کر رہا ہے ، سید علی گیلانی

134

سرینگر۔ 26نومبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کنٹرول لائن پر گزشتہ 2ماہ سے جاری شدید گولہ باری اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے اتلاف پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ بدستور قائم رہے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے ایک طرف جموںوکشمیر کے ایک بڑے حصے پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے