بھارت مسئلہ کشمیر کشمیری مسلمانوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے، سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار

125

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کشمیری مسلمانوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔

منگل کو سرکاری ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹریو میں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے اور بڑے پیمانے پر خونریزی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے جو فوری طور پر بند ہونی چاہئیں، خونریزی اور دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر پر تسلط قائم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سابق افغان صدر اشرف غنی کی حمایت کرتا رہا ہے ۔