بھارت مسئلہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ میں لے گیا تھا ، میر واعظ کی بھارتی وفد سے گفتگو

139

سرینگر ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کشمیری عوام گزشتہ 70برس سے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ میں لے گیا تھا جس نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے متعدد قراردادیں منظور کیںجن پر بھارت نے عمل درآمد کا وعدہ کیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے ان خیالات کا سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کی قیادت میںایک بھارتی وفدکے ساتھ بات چیت میں کیا۔ یشونت سنہا،کپل کاک، وجاہت حبیب اللہ، بھرت بوشن اور ششو بابا وے پر مشتمل وفد نے سید علی گیلانی کے ساتھ سرینگرکے علاقے حیدر پورہ میں انکی رہائشی گاہ پر ملاقات کی۔ سید علی گیلانی نے وفد سے کہا کہ بھارت نے گزشتہ109دنوں میں سو سے زائد کشمیریوں کو شہید ، 15ہزار سے زائد کو زخمی جبکہ ہزاروں کو گرفتار کر کے تھانوں، جیلوں اور تفتیشی مراکز میں پہنچا دیا ہے