29.4 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومقومی خبریںبھارت مسلمانوں اور اقلیتوں کے لئے بڑا مذبح خانہ ہے ، عرفان...

بھارت مسلمانوں اور اقلیتوں کے لئے بڑا مذبح خانہ ہے ، عرفان صدیقی

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی رہنما عرفان صدیقی نے مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ایک بڑا مذبح خانہ قرار دیا اور پہلگام حملہ کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔ہفتہ کوپی ٹی وی کے ساتھ خصوصی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت اپنی جمہوری اقدار سے ہٹ چکا ہے اور اب اسرائیل کی پالیسیوں کی تقلید کر رہا ہے، خاص طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جہاں اسے خدشہ ہے کہ اس سے فلسطین اور غزہ جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

عرفان صدیقی نے بھارت کے جارحانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی پانی کی سپلائی منقطع کرنے کی خالی دھمکی جاری کرنے پر کڑی تنقید کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے مزید سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پانی کی سپلائی منقطع کرنے کی کسی بھی کوشش کا اعلان جنگ کے مترادف ہوگا جس منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی جارحیت کے مقابلے میں قوم متحد ہے اور ہر شہری ملک کی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اعلان کیا کہ "ہم اپنی قوم کی سلامتی کو لاحق کسی خطرے کو برداشت نہیں کریں گے اور اپنے لوگوں اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے پوری قوت سے جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم خوفزدہ یا ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم کسی بھی خطرے کا سر توڑ مقابلہ کریں گے اور اپنی قوم کی عزت اور خودمختاری کی بھرپور حفاظت کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588220

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں