بھارت مسلمانوں اور امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشت گردوں کا سہولت کار ہے ، چوہدری محمدسرور

86
تحر یک انصاف ہمیشہ ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے،حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کی وجہ سے ملک معاشی میدان میں مضبوط ہورہا ہے ،چوہدری محمدسرور

لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں اور امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشت گردوں کا سہولت کار ہے ۔

بھارت کو ایکسپوز کر نیوالی بر طانوی رکن پارلیمنٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹرپیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی امن کیساتھ مگر بھارت امن دشمنوں اور دہشت گردوں کیساتھ کھڑا ہے۔

گورنر نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں بھارتی دہشت گردی اور کشمیر یوں پر مظالم کو بے نقاب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کیخلاف جرائم اور اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہا ہے، دنیا کو نوٹس لینا ہوگا ۔