نیویارک ۔28 اکتوبر(اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین جنگی جرائم کر رہا ہے ۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات اقوا م متحدہ جیسے کسی غیر جانبدار عالمی ادارے کے ذریعے کرانے کا مطالبہ کیا۔ کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق سید علی گیلانی نے پاکستانی امریکن سوسائٹی کے زیر اہتمام امریکی شہر نیویارک میں منعقدہ ایک کانفرنس کے شرکا کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کو آرمڈ فورسزسپیشل پاورزایکٹ اور دیگر کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دی گئی ہے