ممبئی ۔ 3 اگست (اے پی پی) بھارت میں جولائی کے دوران سونے کی درآمد میں مسلسل چھٹے ماہ کمی ہوئی جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔ٍ´ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت دنیا میں سونے کی دوسری بڑی مارکیٹ ہے تاہم طلب میں کمی کی اہم وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے سپاٹ نرخوں میں تیزی ہے جو کہ اس وقت دوسال کی بلند ترین سطح پر ہیں تاہم قیمتی دھات کی درآمد میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ واضح طور پر کم ہوا۔اندازے کے مطابق جولائی کے دوران بھارت نے 20 ٹن سونا درآمد کیا جو مارچ کے بعد سب سے کم درآمد اور گزشتہ جولائی کی نسبت 79.3 فیصد کم ہے۔