بھارت میں رشوت نہ دینے کے باعث علاج موخر دس ماہ کا بیٹا دم توڑ گیا

156

لکھنو ۔ 12 اگست (اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کا دس ماہ کا بیمار بیٹا مبینہ طور پر اس وجہ سے انتقال کر گیا کہ ایک سرکاری ہسپتال میں رشوت کا مطالبہ کرنے والے عملے کے ارکان کے باعث اس شیرخوار کا بروقت علاج نہ کیا جا سکا۔ بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق کہ اس شیر خوار بچے کی ماں سمیتا دت اور والد شیو دت کے بقول ان کے بیٹے کا انتقال مبینہ طور پر اس وجہ سے ہوا کہ ایک بہت بڑے سرکاری ہسپتال کے عملے نے ان سے معمول کی کارروائی اور طبی امداد کے لیے رشوت مانگی تھی۔یہ بھارتی جوڑا اپنے بیمار بیٹے کو لے کر ریاست اتر پردیش کے ایک ہسپتال پہنچا تھا، جہاں ڈیوٹی پر موجود نرس نے علاج سے پہلے کی کاغذی کارروائی پورا کرنے کے لیے مبینہ طور پر رشوت مانگی تھی۔