بھارت میں زیر حراست پاکستانی خاتون سمیرا کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کر دیا ہے، شیخ رشید احمد

85
آئندہ انتخابات میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت میں زیر حراست پاکستانی خاتون سمیرا کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کر دیا ہے، سمیرا کو پاکستانی شہریت نامہ نادرا کے ذریعے اس کے خاندان کی تصدیق کے بعدجاری کیا گیا ہے۔

جمعرات کو یہاں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت داخلہ نے شہریت تصدیق نامہ کا مراسلہ آج وزارت خارجہ کو بھیج دیا ہے، شہریت تصدیق کے ساتھ ہی سمیرا کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سفری دستاویز جاری کرے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سفری دستاویز جاری ہونے کے بعد سمیرا نامی پاکستانی شہری وطن واپس آ سکیں گی، سمیرا کے ساتھ اس کی چار سالہ بیٹی بھی پاکستان واپس آسکے گی۔