نئی دہلی ۔24اکتوبر (اے پی پی):بھارت میں سمندری طوفان ڈانا کے پیش نظر 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات میں منتقل کیا جارہا ہے ۔ اے ایف پی کے مطا بق اوڈیشہ کے ریاستی وزیر صحت مکیش مہلنگ نے بتایا کہ اس طوفان کے پیش نظر مشرقی ساحل پر مو جو د 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں ۔
بھارتی موسمی بیورو نے کہا کہ طوفان ڈانا کے مغربی بنگال اور اڈیشہ ریاستوں کے ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان ہے،جہاں تقریباً 150 ملین افراد رہائش پذیر ہیں ۔
موسمی بیورو کی پیش گوئی کے مطابق اس طوفان کے باعث 120 کلومیٹر فی گھنٹہ (74 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور طوفانی لہروں سے ساحلی علاقوں کے کئی حصوں میں ڈوبنے کی توقع ہے، پانی کے معمول کی جوار کی سطح سے دو میٹر (6.5 فٹ) تک بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔