37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںبھارت میں سونے اور ہیروں کی کان کنی کےلئے نجی شعبے کی...

بھارت میں سونے اور ہیروں کی کان کنی کےلئے نجی شعبے کی شراکت پر غور

- Advertisement -

نئی دہلی ۔ 26 جون(اے پی پی) بھارت نے سونے اور ہیروں کی کان کنی کےلئے نجی شعبے کی شراکت پر غور شروع کردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری مائیننگ بلویندر کمار نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ابتدائی طور پر اس سال کے دوران بین الاقوامی کمپنیوں کو 70 مقامات پر کان کنی کے لائسنس دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجازت نامے نیلامی کے ذریعے دیئے جائیں گے۔ بھارت نے کئی برس پہلے سونے اور ہیروں کی کان کنی کا سلسلہ بند کردیا تھا کیونکہ اس عمل کے دوران سونے کی کم پیداوار حاصل ہورہی تھی۔ بھارت دنیا بھر میں سونے کا دوسرا بڑا طلب کنندہ ملک ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=10011

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں