26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںبھارت میں سویا بین اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ

بھارت میں سویا بین اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ

- Advertisement -

نئی دہلی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) بھارت میں سویا بین اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی بنیادی وجہ ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں بہتری قرار دی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیریویٹو ایکسچینج کے تحت سویا بین کی قیمتوں میں 0.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 3740 روپے فی 100 کلوگرام میں طے پائے۔ سویا بین کی طرح چینی کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 0.08 فیصد کے اضافے کے بعد 3623 روپے فی 100 کلوگرام میں طے پائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=10668

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں