بھارت میں سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک

نئی دہلی ۔ 29 جولائی (اے پی پی) بھارتی میڈیا کے مطابق29 جولائی تک بھارت کے شمال مشرقی اور مشرقی حصوں میں سیلاب آنے سے 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسلسل موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے رواں ماہ کے وسط سے مختلف علاقوں میں سیلاب آرہے ہیں۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ بہار ہے جہاں اب تک 120 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے …

نئی دہلی ۔ 29 جولائی (اے پی پی) بھارتی میڈیا کے مطابق29 جولائی تک بھارت کے شمال مشرقی اور مشرقی حصوں میں سیلاب آنے سے 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسلسل موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے رواں ماہ کے وسط سے مختلف علاقوں میں سیلاب آرہے ہیں۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ بہار ہے جہاں اب تک 120 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آسام میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس کے ساتھ میزو رام اور اتر پردیش میں بھی متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔آسامکے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت اس پردیش میں واقع 30سے زیادہ انتظامی ضلعوں میں20 سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے