اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں مساجد کی بے حرمتی بڑھتی جارہی ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں با لخصوص مسلمان خود کو الگ اور خوف زدہ محسوس کر رہے ہیں، بی جے پی کی مودی حکومت کی فاشزم بھارت کو صرف ہندوؤں کا ملک بنانے کا باعث بن رہی ہے۔صدر مملکت نے بھارتی شہر اندور کی ویڈیو بھی شیئر کی۔