کلکتہ۔ 03 مارچ (اے پی پی) مشرقی بھارت میں میکڈونلڈ نے فرنچ فرائز کے ساتھ ایک خاتون کو چھپکلی بھی فرائی کرکے بھیج دی۔ خاتون نے سوشل میڈیا میں تلی ہوئی چھپکلی کی تصویر جاری کر کے میکڈونلڈ کی اس ”پیشکش“ کو دنیا بھر میں عام کردیا۔ جمعہ کو میکڈونلڈ کی مقامی انتظامیہ نے اس واقعہ کی تردید کرنے کی بجائے کہا ہے کہ وہ تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ کیسے ہوگیا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز پر تلی ہوئی گولڈن براﺅن چھپکلی لوگوں کی حیرت کا باعث بنی ہوئی ہے کہ کیا ایک ملٹی نیشنل کمپنی اپنی سروس میں اس قسم کی خدمات پیش کرسکتی ہے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا۔ پریانکا مویٹرا کا کہنا ہے کہ اسے یہ چھپکلی فرنچ فرائز کے ساتھ اس وقت پیش کی گئی جب وہ کلکتہ کے میکڈونلڈ ریسٹورنٹ میں ناشتہ کرنے گئی تھیں۔