اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے سارک سربراہ اجلاس کے التواء کو تمام رکن ملکوں کیلئے ”اجتماعی نقصان“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان ہی 19ویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کریگا۔بھارتی اخبار’انڈیا ٹو ڈے‘کو انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر نے ایل او سی پر ’سرجیکل سٹرائیک‘کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سرجیکل …
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا بھارتی اخبار’انڈیا ٹو ڈے‘کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے سارک سربراہ اجلاس کے التواء کو تمام رکن ملکوں کیلئے ”اجتماعی نقصان“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان ہی 19ویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کریگا۔بھارتی اخبار’انڈیا ٹو ڈے‘کو انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر نے ایل او سی پر ’سرجیکل سٹرائیک‘کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوئی،اگر سرجیکل سڑائیک ہوتی تو اسکا فوری اور موثر جواب دیا جاتا۔انہوں نے ’ویڈیو شواہد ‘کو مسترد کیا اور کہا کہ کہ کوئی ویڈیو ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ سرجیکل سٹرائیک ہوئی ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ 29ستمبر کی تاریک رات ایل او سی پر کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوئی۔اڑی حملے کی تحقیقات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہمیں ان الزام تراشیوں سے نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کیوں نہ اس واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائے۔







