بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں منفی عناصردونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہیں چاہتے۔پاکستان ہر مسئلے پر بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔اگر بھارت مذاکرات پر آمادہ نہیں ہوتا تو اس صورتحال سے منفی قوتیں فائدہ اٹھائیں گی۔جمعہ کو نئی دہلی میں مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں منفی عناصردونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہیں چاہتے۔پاکستان ہر مسئلے پر بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔اگر بھارت مذاکرات پر آمادہ نہیں ہوتا تو اس صورتحال سے منفی قوتیں فائدہ اٹھائیں گی۔جمعہ کو نئی دہلی میں مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان ہر معاملے پر بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو آنے والی نسلوں کیلئے ایک ساز گار ماحول پیدا کرنا چاہیئے۔یہ انتہائی اہم ہے کہ دونوں ملک مذاکرات کی میز پر آئیں اور تمام نمایاں مسائل حل کریں۔عبد الباسط نے کہا کہ دونوں ملکوں کو اعتماد ساز اقدامات کیلئے کام کرنا چاہیئے۔حافظ سعید سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے جماعت الدعوہ کے سربراہ کو انسداد دہشت گردی قانون کے تحت حفاظتی حراست میں رکھا ہے اور کہا کہ بھارت انکے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کا معاملہ عدالت میں ہے اور ہمیں عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے۔

Leave a Reply