بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ

64
پیٹرول پمپوں کے تیل کی کوالٹی کی چیکنگ جاری، پٹرول سیمپل کی منفی رپورٹ والوں کو سیل کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزبہاولنگر

نئی دہلی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جمعرات کو پٹرول کی قیمت پہلی بار 83 روپے فی لیٹرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر ملک بھر میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔جس سے ان کی قیمتیں ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔چار اہم بڑے شہروں نئی دہلی،کولکتہ ،ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت 13سے 15پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 12سے 13پیسے فی لیٹر تک کا اضافہ ہوا ہے۔نئی دہلی میں پٹرول 14پیسے مہنگا ہوکر 83روپے فی لیٹر ،ڈیزل کی قیمت 12پیسے بڑھ کر 74.24روپے فی لیٹر پر رہی۔