بھارت میں چاول کے نرخوں میں اضافہ،ویتنام میں استحکام رہا

104

ممبئی ۔ 16 اپریل (اے پی پی) بھارت میں چاول کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ویتنام میں مستحکم رہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی چاول کے نرخوں میں اضافے کی وجہ مقامی کرنسی کی شرح تبادلہ میں اضافہ جبکہ ویتنامی چاول کے نرخوں میں استحکام کی وجہ بیرونی طلب میں کمی ہے۔