بھارت میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں جمعہ کے روز ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

نئی دہلی ۔11اپریل (اے پی پی):بھارت کی ریاست اتر پردیش میں جمعہ کے روز ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ دریائے جمنا میں پیش آیا، جہاں زائرین کو لے جانے والی کشتی اچانک الٹ گئی۔ریسکیو حکام نے 22 افراد کو دریا سے بحفاظت نکال کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔