بھارت میں کورونا سے مزید214 افراد ہلاک، مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 3 لاکھ تک پہنچ گئی

62

نئی دہلی ۔4جنوری (اے پی پی):بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 3 لاکھ 41 ہزار تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 214 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران 16504 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر10341291 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد244738 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک149686 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ9946867 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے علاوہ جو دیگر ریاستیں کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ہوئی ہیں ان میں تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور اتر پردیش شامل ہیں۔