اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 236 فی ملین آبادی ہے، پاکستان میں یہ شرح 92 فی ملین ہے، اگر بھارت کی کرونا اموات کی شرح آبادی کے تناسب سے وہی ہوتی جو پاکستان کی ہے، تو بھارت میں 2 لاکھ اموات کم ہوتیں، اللہ کا شکر ادا کریں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔