بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ5 لاکھ72ہزار تک پہنچ گئی

54

نئی دہلی ۔18جنوری (اے پی پی):بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ5 لاکھ72ہزار تک پہنچ گئی، ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مہلک وائرس سے اب تک ایک لاکھ52 ہزار4 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10572672ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد209519 ہے۔ حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 152456افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ10210697افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے، ریاست مہاراشٹر کے علاوہ جو دیگر ریاستیں کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ہوئی ہیں ان میں تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور اتر پردیش شامل ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور اموات میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کمی آئی ہے۔