بھارت میں کورونا وائرس کے 5108 نئے کیس،31اموات رپورٹ

187

نئی دہلی۔14ستمبر (اے پی پی):بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5108 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44510057 سے تجاوز کر گئی۔ چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 31 نئیاموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد5لاکھ28ہزار 216 تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت ملک میں فعال کیسوں کی کل تعداد45749 ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس کے یومیہ مثبت شرح 1.44 فیصد اور ہفتہ وار مثبت شرح 1.70 فیصد رہی۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 43936092 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں ملک کے مختلف ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔