نئی دہلی ۔ 14 جولائی (اے پی پی) بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے28 ہزار سے زیادہ نئے مریضوں کے بعد متاثرین کی تعداد9 لاکھ7ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کو بھارتی ذارئع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 553 افراد ہلاک ہوگئے جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد23727 ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 28498 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 907645 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 311806 ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6497 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہےں، ریاست میںاس دوران193 افراد کورونا وائرس سے لقمہ اجل بن گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10ہزار482 ہے۔ ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔