بھارت میں 3 سال قبل نچلی ذات کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرنے والوں کی اسی طالبہ سے دوبارہ اجتماعی زیادتی

174

نئی دہلی ۔ 18 جولائی (اے پی پی) بھارت میں 3 سال قبل نچلی ذات کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والوں نے اسی طالبہ کو دوبارہ اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنادیا ۔پیر کو ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالہ سے بتایا کی ریاست میں میں پولیس نے ملزمان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے ۔ بھارتی دارالحکومت سے ملحقہ ریاست میں نچلی ذات کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان نے طالبہ کو کالج کے باہر سے اغواءکیا اور اسے شراب پلانے کے بعد جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا اور بے ہوشی کی حالت میں دلت ذات کی اس طالبہ کو پھینک کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ہائی وے کی جھاڑیوں سے طالبہ کو ہسپتال پہنچایا ہریانہ کی پولیس کے متعلقہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پوشپا کھتری نے بتایا کہ طالبہ نے اجتماعی ذیادتی کرنے والے تمام کے تمام پانچوں ملزمان کو پہچان لیا جن میں سے دو ملزمان 2013 ء میں اسی طالبہ کے ساتھ کی جانے والی اجتماعی ذیادتی کے مقدمہ میں ضمانت کے منتظر ہیں۔