23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںبھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو 84 رنز...

بھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو 84 رنز سے ہرا دیا

- Advertisement -

بلوم فونٹین۔20جنوری (اے پی پی):بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو 84 رنز سے ہرا دیا ، بنگلہ دیش کی ٹیم 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 167 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سومی پانڈے نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،

آدرش سنگھ کو 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، گزشتہ بلوم فونٹین میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بھارت انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے ۔ آدرش سنگھ نے 76 اور کپتان ادے سہارن نے 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔

- Advertisement -

معروف مریدھا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45.5 اوورز میں 167 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔محمد شہاب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے ، سومی پانڈے نے چار اور مشیر خان نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=431782

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں