برمنگھم ۔2جولائی (اے پی پی):بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا لیے۔ اوپنر یشسوی جیسوال نے عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے 87 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان شبمن گل شاندار فارم میں نظر آئے اور ناقابل شکست 114 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
کے ایل راہول 2، کرن نائیر 31، رشبھ پنت 25 اور نتیش کمار ریڈی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ روندرا جدیجا 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں اور شبمن گل کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت قائم رکھے ہوئے ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بین اسٹوکس، برینڈن کریز اور شعیب بشیر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔