- Advertisement -
راولپنڈی ۔7مئی (اے پی پی):بھارت نے بزدلانہ حملے کے دوران پاکستان کے آبی ذخائر کے خلاف بدترین جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئےنیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر گولہ باری کی،بھارت کی جانب سے آبی ذخائر پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے نوسیری ڈیم دریائے نیلم پر واقع انٹیک سٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا، بھارتی گولہ باری سے ڈی سینڈرز یونٹ میں واقع انٹیک گیٹس کو نقصان پہنچا۔ہائیڈرالک سسٹم کے ایک ہائیڈرالک پروٹیکشن یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا ۔آبی ذخائر جیسے حساس مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593818
- Advertisement -