بھارت نے بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی،مشعال ملک

APP17-28 ISLAMABAD: September 28 – Mashaal Malick wife of Hurriyat leader Yaseen Malik addressing to a seminar on Kashmir issue at Islamabad Bar. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف استعمال ہونے والے ہتھیار جانوروں پر بھی استمعال کرنے پر پابندی ہے۔ایک سو سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاءنے بھی خطاب کیا ۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے اور انتہائی مہلک اسلحہ کے استعمال سے اب تک آٹھ سو سے زائد افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو سلاٹر ہاوس بنا دیا گیا ہے اورکشمیر میں لوگوں کا قتل عام کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، فیملی کو نہ ملنے دینا کہاں کا قانون ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں پر مکمل جنگ مسلط کررکھی ہے۔کشمیر پر ظلم و تشدد کی انتہا کردی گئی ہے عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی افواج کے مظالم کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرے۔