سرینگر ۔ 17 مئی (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بھارت اور اس کے گماشتوں نے جموںوکشمیر کو ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کر کے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورے سے قبل مقبوضہ وادی میں شہریوں کویرغمال بنالیا گیا ہے