بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز 502 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی

88
جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا

وشاکاپٹنم ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) میانک اگروال اور روہت شرما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 502 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی، میانک اگروال اور روہت شرما نے بھارت کی طرف سے پہلی وکٹ پر تیسری بڑی شراکت داری قائم کی، میانک اگروال نے کیریئر بیسٹ اننگز کھلتے ہوئے پہلی ڈبل سنچری سکور کی وہ 215 رنز، روہت شرما 176 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دونوں کھلاڑیوں نے بھارت کو 317 رنز کا آغاز فراہم کیا، پروٹیز باﺅلر مہاراج نے تین، ورنن فلینڈر، مدوسیمی، پائٹ اور ایلگر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، پروٹیز ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر39 رنز بنالئے اور اس کو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 463 رنز کی ضروت ہے جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ھیں۔