34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںبھارت نے حریت رہنماﺅں سے بنیادی انسانی حقوق چھین لیے ہیں، ڈپٹی...

بھارت نے حریت رہنماﺅں سے بنیادی انسانی حقوق چھین لیے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن نا ممکن ہے،کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،بھارت نے حریت رہنماﺅں سے بنیادی انسانی حقوق چھین لیے ہیں۔منگل کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ1989ءسے اب تک 90 ہزار نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے ،مودی کا دورہ کشمیر مکمل ناکام ہوچکا ہے،دنیا کشمیر کے معاملے پر آنکھیں کھولے۔انہوں نے کہا کہمسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن نا ممکن ہے ۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کشمیری پر امن طریقے سے جدوجہد کررہے ہیں،کشمیری عوام بھارت کے ناجائز قبضے کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہکشمیریوں کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں ،کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہبھارت نے کشمیر میں ظالمانہ قوانین نافذ کررکھے ہیں ،مودی حکومت نے بھارتی فوج کو کشمیریوں کو مارنے کا حکم دے رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہبھارت نے حریت رہنماﺅں سے بنیادی انسانی حقوق چھین لیے ہیں اورانہیں پابند سلاسل کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہفوجی تسلط کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ،کشمیریوں کی جدو جہد کے سامنے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہبھارت کو حقیقت کا سامنا کرنا چاہیئے کہ ظلم و جبر سے تحریک آزادی کو نہیں دبایا جاسکتا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133025

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں