بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا،تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری

113
بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا،تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری

نئی دہلی۔9فروری (اے پی پی):بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔ بھارت نے 305 رنز کا ہدف 45 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ روہیت شرما نے سنچری اسکور کی ۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ جو روٹ نے 69 اور بین ڈکٹ نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ روندرا جدیجا نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 44.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

کپتان روہیت شرما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 119 رنز بنائے جس میں 7 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے ۔ دیگر بیٹرز میں شبمن گل 60 ، شریاس آئیر 44 اور اگزر پٹیل 41 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جمی ایورٹن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ روہیت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔