35.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںبھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 106 رنز سے شکست...

بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 106 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

- Advertisement -

وشاکھاپٹنم۔5فروری (اے پی پی):بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 106 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ، انگلش ٹیم 399 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، جسپریت بمراہ کو میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ،بھارتی نوجوان بیٹر یشسوی جیسوال نے پہلی اننگز میں 209 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 15 سے 19 فروری سے راجکوٹ میں کھیلا جائے گا ،

تفصیلات کے مطابق پیر کو ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 67 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 292 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، زیک کرالی 73 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، بین ڈکٹ 28 ، ریحان احمد 23 ، اولی پوپ 23 ، جو روٹ 16 ، جونی بیئرسٹو 26 ، کپتان بین سٹوکس 11 ، بین فوکس 36 ، شعیب بشیر صفر اور ٹام ہرٹلی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،

- Advertisement -

بھارت کی طرف سے جسپریت بمراہ اور روی چندرن ایشون نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ۔جسپریت بمراہ نے پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہیں میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=436529

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں