بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست دے دی،

94
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

وشاکاپٹنم ۔ 21 نومبر (اے پی پی) بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 246 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، پانچویں اور آخری روز انگلینڈ کی ٹیم 405 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایلسٹر کک 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، روی چندرن ایشون اور جیانت یادیو نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وشاکا پٹنم میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے 405 رنز کے تعاقب میں نامکمل اننگز 87 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی