بھارت نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو بآسانی 65 رنز سے شکست دے دی،یادیوکی ناقابل شکست سنچری

93

ویلنگٹن۔20نومبر (اے پی پی):بھارت نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو بآسانی 65 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، سوریا کمار یادیو نے 111 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا ۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 51 گیندوں پر 111 رنز بنائے جس میں 7 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے ، یہ ان کے ٹی 20 کیریئر کی دوسری سنچری ہے، ایشان کشن 36 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ،

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدی نے تین اور لوکی فرگوسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 126 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کپتان کین ولیمسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، بھارت کی طرف سے دیپک ہودا نے چار جبکہ یوزیندرا چاہل اور محمد سراج نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ، سوریا کمار یادیو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔