بھارت نے راجکوٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنا لئے

110

راجکوٹ ۔ 11 نومبر (اے پی پی) بھارت نے راجکوٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالئے اور اسے انگلینڈ کی اننگز کا سکور برابر کرنے کےلئے مزید 218 رنز درکار ہیں۔ مرلی وجے نے 126 اور چیتشوار پجارا نے 124 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ کپتان ویرات کوہلی 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔