ہرارے ۔ 15 جون(اے پی پی) باﺅلرز کی نپی تلی باﺅلنگ کے بعد بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر لیا، فاتح ٹیم نے 124 رنز کا آسان ہدف 22 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان پورا کیا، لوکیش راہول 63 اور فضل 55 رنز بنا …
بھارت نے زمبابوے کو آخری ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا لوکیش راہول میچ اور بمرا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار

مزید خبریں
ہرارے ۔ 15 جون(اے پی پی) باﺅلرز کی نپی تلی باﺅلنگ کے بعد بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر لیا، فاتح ٹیم نے 124 رنز کا آسان ہدف 22 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان پورا کیا، لوکیش راہول 63 اور فضل 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ لوکیش راہول میچ اور جسپریت بمرا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں زمبابوین ٹیم کے کپتان گریم کریمر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 42.2 اوورز میں 123 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔








