اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مسائل جنگ سے حل نہیں ہوئے ، بھارت نے سارک کانفرنس میں نہ آنے کا غلط فیصلہ کیا، دھرنوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، دنیا میں کہیں بھی دھرنے نہیں دیئے جاتے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری ، مہنگائی اورغربت کا نتیجہ بھی ماضی کی جنگیں ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے، جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ بگڑیں گے